Loading
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مینز جونیئر ایشیا کپ 2026ء کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان چین کو 2-4 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کے حمزہ فیاض مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے حمزہ فیاض نے دو گول اسکور کیے جبکہ ندیم خان نے پنالٹی کارنر پر ایک گول کیا۔ عبد السمیع نے بھی فیلڈ گول کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
چین کی جانب سے وانگ یوبو نے پنالٹی کارنر اور آؤ ڈونگ زی نے فیلڈ گول کیا، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک اور مضبوط دفاع کے ذریعے برتری برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ 2-4 سے اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے گول حمزہ فیاض (2، 51 منٹ)، ندیم خان (18 منٹ) اور عبد السمیع (35 منٹ) نے کیے، جبکہ چین کے وانگ یوبو (26 منٹ) اور آؤ ڈونگ زی (54 منٹ) نے گول اسکور کیے۔
پاکستان جونیئر ٹیم کی اس عمدہ کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ مقابلوں میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل