Saturday, September 05, 2026
 

سہیل آفریدی کو لاڑکانہ میں خوش آمدید کہتے ہیں، بلاول بھٹو

 



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ سندھ کا خیر مقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لاڑکانہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خوش آمدید کہتےہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سہیل آفریدی کے دورہ سندھ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ہمیں آخر کار برداشت ،احترام اور بقائے باہمی سیاست پر واپس آنا ہی پڑے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی اختلاف کے بجائے احترام اور باہمی سیاست ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پانچ روزہ دورے پر تین روز قبل سندھ پہنچے جبکہ وہ کل کراچی آئیں گے جہاں شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل