Loading
شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا فقیرہ گوٹھ میں مبینہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کی شناخت محمد مجاہد ولد شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول، ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل