Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گرلز کالج کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ یاسر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
اقبال مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
ابراہیم حیدری کے علاقے عمر کالونی میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 25 سالہ غلام علی کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
دریں اثنا سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ اویس زخمی ہوگیا سائٹ اے پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل