Loading
شہر کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم حملہ آوروں نے شالکوٹ تھانے کو نشانہ بناتے ہوئے تین دستی بم پھینک دیے جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل