Loading
سابق امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر اور ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے کہ مشرقی خلیجی ریاستوں میں فعال امریکی فوجی اڈوں کو برقرار رکھنا اب پہلے کی طرح قابل عمل نہیں رہا۔
گلوبل گیمبٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود فوجی اڈے اور اہم انفراسٹرکچر اب ایک دوسرے کے خلاف دباؤ اور اثر و رسوخ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
???????? Fmr CIA director David Petraeus says the old U.S. bases on the Gulf’s east side are finished.
The general says much of the kit is already gone, Iran can still hit energy plants, and Qatar’s LNG took a 15-17% hit lasting 3-5 years.
That is the new leverage.
America built…
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) September 5, 2026
پیٹریاس نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران امریکی فضائی دفاعی صلاحیت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ممکنہ طور پر اپنے میزائل انٹرسیپٹرز کا تقریباً نصف استعمال کرچکا ہے اس لیے مستقبل میں مہنگے دفاعی نظاموں کے بجائے کم لاگت ڈرونز اور جدید جنگی حکمت عملی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو یوکرین کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، جہاں مبینہ طور پر روزانہ ہزاروں کم قیمت ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
پیٹریاس کے مطابق یوکرینی فورسز نے روس کی آئل اسٹوریج، ریفائنریوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر ثابت کیا ہے کہ کم لاگت ڈرونز کے ذریعے بھی بڑے اور مہنگے فوجی و معاشی اہداف کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔
سابق سی آئی اے سربراہ نے کہا کہ ایک تقریباً 50 ہزار ڈالر مالیت کے ڈرون کو تباہ کرنے کے لیے انتہائی مہنگا میزائل انٹرسیپٹر استعمال کرنا معاشی اعتبار سے طویل عرصے تک قابلِ برداشت حکمت عملی نہیں ہوسکتی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران کی جانب سے جن امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، ان میں اردن میں موجود میرین کور کی تنصیب، کنگ حسین بیس، پرنس حسن ایئر بیس اور الازرق ایئر بیس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کویت میں احمد الجابر ایئر بیس اور علی السالم ایئر بیس، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ سے منسلک اثاثے اور شیخ عیسیٰ ایئر بیس بھی مبینہ طور پر حملوں کی زد میں رہے۔
متحدہ عرب امارات میں المنہاد اور الظفرہ ایئر بیس، قطر میں واقع العدید ایئر بیس اور عراق کے شہر اربیل میں امریکی تنصیبات اور گوداموں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
العدید ایئر بیس کو مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی تنصیبات میں شمار کیا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل