Loading
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری فورسز نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک امریکی بحری ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج کا ایک بغیر پائلٹ بحری جہاز، جسے دور سے کنٹرول کیا جارہا تھا، آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی بحری فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی بحری ڈرون کو نشانہ بنایا۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ڈرون کو کس نوعیت کا نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہوا یا نہیں۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان کئی گھنٹوں سے فوجی کشیدگی جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے دعوے کیے گئے ہیں۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے اور عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی فوجی کارروائی سے عالمی بحری تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل