Loading
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنا کر ڈبو دیا ہے۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوجی اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں ایم ٹی کائیلو نامی آئل ٹینکر خلیج عمان میں غرق ہوگیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کارروائی کو امریکی فوجیوں کی درست نشانہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ قرار دیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مذکورہ جہاز اب ایران کی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔
سینٹ کام کے بیان میں کارروائی کی مزید تفصیلات، جہاز کو نشانہ بنانے کی وجہ یا اس پر موجود عملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
Thanks to the precision and professionalism of American service members, the M/T Kylo sank in the Gulf of Oman today and joined Iran’s navy at the bottom of the sea. pic.twitter.com/OwSDMl8SSQ
— U.S. Central Command (@CENTCOM) September 6, 2026
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان فوجی کشیدگی جاری ہے اور خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل