Sunday, September 06, 2026
 

پشاور میں اربوں روپے کی لاگت سے لائنیں بچھانے کے باوجود شہری سوئی گیس سے محروم

 



پشاور میں سوئی گیس بحران پر قابو پانے کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائنیں بچھانے کے باوجود شہری سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں اور مہنگے داموں گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے باسی کئی برس سے قدرتی گیس سے محروم ہیں، گیس بحران کو حل کرنے کے لیے پورے شہر میں سوئی گیس کے نئے پائپ بھچائے گئے، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے گزرنے والی مین پائپ لائن سے اربوں روپے کی لاگت سے پائپ لائن گلی گلی بچھائے گئے، لیکن اس کے باوجود کمرشل اور گھریلو صارفین کو گیس کی سہولت میسر نہ ہو سکی۔ سوئی گیس پائپ لائن منصوبوں پر عوامی نمائندوں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھی کوشش کی لیکن اس کے باوجود شہری قدرتی گیس سے محروم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی فراہمی کے لیے جو اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں ان اوقات میں بھی گیس میسر نہیں ہوتی۔ صارفین نے وزیراعظم، وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ایم ڈی سے کہا ہے کہ وہ پشاور میں گیس کی اس سنگینی کا نوٹس لیں اور یہ باور کرائیں کہ مشین کے بغیر  گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل