Sunday, September 06, 2026
 

ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان  کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے

 



ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اداکار 5 ستمبر کو ترکیہ کے شہر استنبول کے ضلع کاگیتھانے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی دوست اوزلم ای نے انہیں ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت بیٹھے دیکھا اور فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔ ان کی دوست کے مطابق وہ 3 ستمبر سے اداکار سے رابطے کی کوشش کر رہی تھیں۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ سرحات مصطفیٰ کیلیچ کو لمفک کینسر کا سامنا تھا۔ ابتدائی معائنے میں اداکار کے جسم پر کسی جسمانی حملے یا زخم کے آثار نہیں ملے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے 1998 میں تھیٹر سے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ کورولوش عثمان، سوز اور محمد فاتح سمیت متعدد مقبول ترک ڈراموں میں اداکاری کرچکے تھے، جبکہ ان کی فلم کچ یوکوسو نے 2014 میں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل