Loading
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل بکاخیل کے علاقے سردی خیل اڈا کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بھائی رسول محمد اور حفیظ اللہ ساکنان سردی خیل بنوں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل