Loading
باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں پولیس پوسٹ پر خوارج نے حملہ کیا جبکہ حجام کی دکان کو اڑا دیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ڈی ایس پی جمال شاہ کے مطابق تحصیل سلارزئی کے متہ شاہ پولیس پوسٹ پر خوارج نے ہینڈ گرنیڈ سے کیا جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسی طرح تحصیل سلارزئی ہی کے علاقے تلی میں رات گئے حجام کی دکان میں بھی دھماکا کیا گیا، دھماکے سے تین دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل