Monday, September 07, 2026
 

حماد اظہر کی بازیابی کیلئے والدہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 



پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے انکی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ حماد اظہر کی والدہ نے بیرسٹر ابو زر سلیمان خان نیازی کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ دو روز قبل حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا لیکن انہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حماد اظہر کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت متعلقہ حکام کو حماد اظہر کی قانون کے مطابق گرفتاری ظاہر کرنے کا حکم دے۔ عدالت سے حماد اظہر پر درج مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔ واضح رہے کہ حماد اظہر پر 9 مئی اور اس کے بعد کئی مقدمات درج ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل