Monday, September 07, 2026
 

ایک چارج میں 400 کلومیٹر؛ پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑی  متعارف

 



چیری ماسٹر پاکستان نے پاکستان آٹو شو 2026 میں مکمل الیکٹرک گاڑی چیری کیو متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کے مطابق گاڑی کی آمد کے ساتھ ملک میں نئی انرجی گاڑیوں کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر الیکٹرک گاڑیوں کے پورٹ فولیو کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔ چیری کیو کو شہری سفر اور روزمرہ آمدورفت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی 18 ستمبر کو پاکستان آٹو شو میں گاڑی کی قیمت کا اعلان کرے گی اور اسی روز اس کی بکنگ بھی شروع کردی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق چیری کیو کی لانچنگ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان میں نئی انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران نئی انرجی وہیکلز کے شعبے میں 392 فیصد اضافہ ہوا اور یہ مجموعی آٹو موبائل مارکیٹ کا تقریباً 15 فیصد حصہ بن چکا ہے۔ چیری کیو میں 42.7 کلو واٹ آور کی بیٹری نصب ہے، جو این ای ڈی سی سائیکل کے مطابق ایک چارج پر 400 کلومیٹر تک سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ گاڑی کی توانائی کی کارکردگی 9.4 کلومیٹر فی یونٹ تک ہے۔ گاڑی میں لیول ٹو ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز شامل ہیں، جن میں 21 معاون فیچرز، آٹومیٹک پارکنگ اسسٹ، 15.6 انچ کی 2.5K ڈسپلے، موبائل کنیکٹیویٹی اور وہیکل ٹو لوڈ سہولت شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق سالانہ 20 ہزار کلومیٹر چلنے والی روایتی پیٹرول گاڑی پر تقریباً 4 لاکھ 88 ہزار روپے کا ایندھن خرچ ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اضافی شمسی بجلی سے چارج ہونے والی چیری کیو کے سالانہ توانائی اخراجات تقریباً 30 ہزار روپے ہوں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ پاکستان نے 2024 میں تقریباً 17 گیگا واٹ سولر پی وی صلاحیت درآمد کی، جس سے روف ٹاپ سولر کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ گھرانے اضافی شمسی بجلی کو گرڈ میں واپس بھیجنے کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل