Loading
ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ کائیلیان ایمباپے کا کہنا ہے کہ رواں سال ان کے لیے پہلی بار بیلن ڈی اور جیتنے کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔
27 سالہ فرانسیسی کھلاڑی نے گزشتہ سیزن کلب کی جانب سے 44 میچز میں 42 گول کیے تاہم ریال میڈرڈ کوئی ٹرافی اپنے نام نہ کر سکا۔
ایمباپے نے ورلڈ کپ میں 10 گول کے ساتھ گولڈن بوٹ بھی حاصل کیا جبکہ عالمی کپ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد ریکارڈ 22 تک پہنچ گئی، تاہم فرانس وہاں بھی ٹرافی حاصل نہ کرسکا اور چوتھے نمبر پر رہا۔
بیلن ڈی اور کی دوڑ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کو فی الحال سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
کین نے گزشتہ سیزن بائرن میونخ کے لیے 51 میچز میں کلب ریکارڈ 61 گول کیے اور ٹیم کو ڈومیسٹک ڈبل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بارسلونا اور اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال دوسرے جبکہ ان کے ساتھی روڈری تیسرے فیورٹ ہیں۔
بیلن ڈی اور ایوارڈ 26 اکتوبر کو دیا جائے گا۔
ایمباپے اس سے قبل 2023 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل