Tuesday, September 08, 2026
 

کراچی: لیاقت آباد میں 16 سالہ لڑکی کی گلے میں پھندا لگاکر خودکشی

 



لیاقت آباد میں 16 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے 6 نمبر حنفیہ مسجد کے قریب گھر سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 16 سالہ نویرہ دختر سرفراز کے نام سے کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی نے گھریلو رنجش کے بعد خودکشی کی ہے۔ ورثا نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل