Tuesday, September 08, 2026
 

کراچی: بااثر افراد کا جامعہ کراچی کے شیعہ اسلامک لرننگ کے چیئر مین پر بدترین تشدد

 



کراچی کے علاقے تھانہ سچل  کی حدود میں صفورا چورنگی کے قریب جامعہ کراچی کے شیعہ اسلامک لرننگ کے چیئر مین عارف ساقی کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق با اثر افراد  کے تشدد سے عارف ساقی شدید زخمی ہوگئے، عارف ساقی کو سچل تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دعوی کیا کہ عارف ساقی کو صفورا چورنگی پر واقعے سندھ گرین ہوٹل کے مالک کے بیٹے کے گن مینوں نے گاڑی ٹکرانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی  پولیس ہوائی فائرنگ کیے جانے کے دعوے کی تصدیق کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ  عارف ساقی صاحب کی مدعیت مین واقعہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین اسلامک لرننگ جامعہ کراچی عارف ساقی نے کہا کہ مجھے سندھ گرین ہوٹل کے مالک کے بیٹے حنین نے پستول کے بٹ مارے اور ہوائی فائرنگ کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل