Tuesday, September 08, 2026
 

کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں شہری کے شور پر ڈاکو فرار، ویڈیو سامنے آگئی

 



سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے شور مچا کر ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ واردات سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے میں پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ رات کے اندھیرے میں دو مزمان نے گلی میں کھڑے نوجوان سے لوٹ مار کی کوشش کی، ڈاکو کو دیکھ کر شہری نے شور مچانا شروع کر دیا تو ڈاکو بغیر لوٹ مار کے فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی جانب سے ناکام واردات کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل