Tuesday, September 08, 2026
 

کیا سلینا گومز ماں بننے والی ہیں؟ اداکارہ نے بڑا اشارہ دے دیا

 



امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے ماں بننے اور مستقبل میں اپنا خاندان مکمل کرنے کی خواہش ایک بار پھر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ 34 سالہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک نومولود بچے کو گود میں اٹھائے نظر آئیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے صرف ’ایک دن…‘ لکھا، جسے ان کی ماں بننے کی خواہش سے جوڑا جا رہا ہے۔ سیلینا اس سے قبل بھی اپنے شوہر بینی بلانکو کے ساتھ گفتگو کے دوران مستقبل میں بچوں کی خواہش کے بارے میں کھل کر بات کر چکی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کتنے بچے چاہتی ہیں تو گلوکارہ نے جواب دیا تھا کہ ان کی خواہش چار بچوں کی ہے۔ سیلینا نے بتایا تھا کہ ایک بڑے خاندان کا خواب انہیں فلم ’دی فیملی اسٹون‘ کے ایک منظر سے ملا، جس میں پورا خاندان ایک ہی میز پر اکٹھا بیٹھا دکھائی دیتا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ زندگی کے اگلے مرحلے میں ان کی ڈائننگ ٹیبل بھی اسی طرح خاندان سے بھری ہو۔ گلوکارہ یہ بھی واضح کر چکی ہیں کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کا ماں بننے کا سفر کس طرح آگے بڑھے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل