Loading
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیصلوں اور حکم ناموں کی ڈیجیٹل مصدقہ نقول کے حصول کے لیے نیا پورٹل لانچ کردیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے مطابق ڈیجیٹل سرٹیفائیڈ کاپی پورٹل پبلک فسیلیٹیشن پورٹل پر دستیاب ہے، جہاں سے کسی بھی فیصلے یا حکم نامے کی مصدقہ نقل کے لیے آن لائن درخواست دی جاسکے گی۔
سپریم کورٹ کے مطابق درخواست گزار پبلک فسیلیٹیشن پورٹل کے ذریعے مطلوبہ فیصلے یا حکم کی مصدقہ نقل حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکے گا۔ ڈیجیٹل مصدقہ نقل کی سہولت کا مقصد عدالتی فیصلوں کے حصول میں طریقہ کار کی تاخیر اور رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سہولت کے ذریعے فیصلوں کی مصدقہ نقول کے حصول کا عمل مزید آسان اور مؤثر ہوگا۔ ڈیجیٹل اصلاحات عدالتی نظام کو زیادہ قابل رسائی، مؤثر اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کی جانب اہم قدم ہیں۔
سپریم کورٹ کے مطابق ڈیجیٹل سرٹیفائیڈ کاپیز کے حصول کا تفصیلی طریقہ کار سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ڈیجیٹل سرٹیفائیڈ کاپی پورٹل سپریم کورٹ کے آن لائن نظام کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سرکلر کے مطابق ڈیجیٹل سرٹیفائیڈ کاپی پورٹل سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی منظوری سے لانچ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل فواد احمد نے ڈیجیٹل سرٹیفائیڈ کاپی سے متعلق سرکلر جاری کردیا، جو تمام متعلقہ افسران، وکلا اور ایسوسی ایٹس کو ارسال کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل