Tuesday, September 08, 2026
 

ڈرگ ڈیلر پنکی کیلئے بطور رائیڈر کام کرنے والے ملزم کی بھی ضمانت منظور

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ساؤتھ نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری کے مقدمے میں نامزد ملزم عاقب کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، پولیس کے مطابق ملزم عاقب کو مرکزی ملزم انمول عرف پنکی کے ساتھ مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور وہ بطور رائیڈر اس کے لیے کام کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات کی ترسیل کو یقینی بناتا تھا، جبکہ اس مقدمے میں مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی تاحال جیل میں ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج کیا گیا تھا اور کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل