Tuesday, September 08, 2026
 

اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کی راہ ہموار

 



اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامی کمیٹی کی سفارش پر ترمیم کی منظوری دی، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا۔ ترمیم کے ذریعے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں دے دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا کسی دوسری ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں تبادلہ کیا جا سکے گا۔ ترمیم کے تحت ججز کا روٹیشن کی بنیاد پر صوبائی ہائیکورٹ کے ماتحت ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں بھی تبادلہ کیا جا سکے گا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور کو ترمیم کی نقول ارسال کردی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل