Wednesday, September 09, 2026
 

عمران خان کی طرح تین قیدیوں کے لیے طبی سہولیات، آئینی عدالت میں اپیل سماعت کیلیے مقرر

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح باقی قیدیوں کو طبی سہولیات دینے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق بھی شامل ہوں گے جبکہ جسٹس علی باقر نجفی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس 16 ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں  نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل