Wednesday, September 09, 2026
 

اپر دیر؛ گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، 3افراد جاں بحق

 



دیر بالا کے علاقے براول سندرول کے مقام پر فیلڈر گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق فیلڈر گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، جاں بحق افراد کی میتوں کو براول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی بچے کو بھی طبی امداد کے لیے دیر بالا اسپتال منتقل کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل