Wednesday, September 09, 2026
 

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

 



لندن: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور خطے سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے سودے 2.15 ڈالر یعنی 2.2 فیصد اضافے کے بعد 100.07 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 94.73 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ برینٹ کی قیمت نے 24 جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر کی سطح عبور کی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی مارکیٹ میں خطے سے تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے آغاز سے برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری چھ ماہ پرانے تنازع کے مستقل حل کے امکانات کم ہونے سے تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر جنگ مزید پھیلتی ہے یا خطے سے تیل کی ترسیل میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل