Wednesday, September 09, 2026
 

26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

 



انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر و دیگر کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں انکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے آج پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی بھی جاری ہے، ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔ عدالت نے پولیس کو جلد سہیل آفریدی ودیگر کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی، سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل