Wednesday, September 09, 2026
 

صدر مملکت آصف زرداری لندن سے خصوصی طیارے پر پاکستان کیلئے روانہ

 



صدر مملکت آصف علی زرداری لندن میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعدخصوصی طیارے پر پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت لندن سے نجی کمپنی کے پرائیویٹ جہاز پر وطن واپس آر ہے ہیں جبکہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری کا طیارہ لندن میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے اڑان نہیں بھر سکا تھا۔ صدرآصف علی زرداری نے لندن میں وطن روانگی سے قبل صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی طبعیت کیسی ہے تو اس پر صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے۔ صدر مملکت سے صحافیوں نے سوال کیا کہ لندن میں قیام کیسا رہا، جس پر صدرنے جواب دیا لندن میں اچھا وقت گزرا، بعد ازاں صدر آصف علی زرداری کو پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے الوداع کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا برطانیہ میں قیام ایک ہفتہ سے زائد رہا اور اس دوران انہوں نے مختلف میڈیکل چیک اپ کرائے، وہ تقریباً 6 برس کے بعد برطانیہ کے دورے پر تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل