Wednesday, September 09, 2026
 

لکی مروت میں باپ نے کلہاڑی کے وار سے بیٹی کو قتل کردیا، بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج

 



خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل اباخیل کے محلہ شیری خیل میں باپ نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ لڑکی کو اس کے والد میر عالم نے 9 ستمبر کی شب تقریباً 2 بجے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کی بہن (ز) زوجہ نعمان موقع پر پہنچی تو مقتولہ (ن) خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑی تھی۔ مدعیہ نے تھانہ لکی مروت پولیس کو بتایا کہ اس کا والد میر عالم مبینہ طور پر منشیات کا عادی ہے اور اس سے قبل بھی اس کی بہن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔تاہم قتل کی وجہ عناد کے بارے میں اسے علم نہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 436/26، زیر دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل