Wednesday, September 09, 2026
 

تھا جس کا انتظار؛ کرائم تھرل دریشم 3 کا ٹریلر جاری، کہانی میں چونکا دینے والا کیا ہے؟

 



بالی ووڈ کی مقبول ترین کرائم تھرلر فلم ’دریشم‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ فلم کے تیسرے اور آخری حصے ’دریشم: دی کنکلوژن‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے ریلیز سے پہلے ہی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سسپنس سے بھری ایک عام والد کی کہانی جس کی فلم دیکھنے کی عادت نے اسے اپنے خاندان کی حفاظت میں مدد ملی۔ جب اس کی فیملی قتل جیسی ایک مصیبت میں پھنسی۔ دریشم 3 میں بھی اجے دیوگن ایک بار پھر وجے سالگاؤںکر کے کردار میں ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے لیے پولیس اور تفتیش سے اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا پہے سے بہت زیادہ مشکل کام ہوگا۔ فلم کی کہانی ایک مرتبہ پھر وجے کی اس کوشش کے گرد گھومتی ہے کہ وہ اپنے خاندان کو قانون کے شکنجے سے بچانے کے لیے اپنی ذہانت اور چالاکی کا استعمال کیسے کرتا ہے۔ تاہم اس بار تفتیش کا دائرہ مزید وسیع اور خطرہ پہلے سے کہیں بڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹریلز کی ریلز پر اجے دیوگن نے مداحوں کی بے تابی کو یہ بیان دیکر مزید بڑھادیا ہے کہ دریشم 3 کی کہانی موہن لال کی دریشم 3 سے بالکل مخلتف ہوگی جوکہ ساؤتھ انڈین مووی ہے۔ اجے دیوگن کو ایک جانب دریشم اور دریشم 2 کی طرح اس سیکوئیل میں بھی اداکار تبو کی جاندار پرفارمنس کا سامنا ہے وہیں کرائم برانچ کے ایس پی جیدیپ اہلاوت نیا خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ فلم میں ایک جاندار کردار وکیل کا بھی جسے اداکار پرکاش راج نبھا رہے ہیں۔ جو وجے (اجے دیوگن) کے خلاف قانونی جنگ کو مزید دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ یوں ’دریشم 3‘ میں اجے دیوگن کو ایک نہیں بلکہ تین مضبوط کرداروں سے نمٹنا ہوگا۔ فلم کے پہلے پوسٹر میں اجے دیوگن کی آنکھ کا کلوز اپ دکھایا گیا تھا جس پر تحریر تھا کہ ان کا سچ اور حق صرف ان کا خاندان ہے۔ یہی سوچ وجے سالگاؤںکر کے کردار کی بنیاد بنتی ہے۔ پرانے کردار بھی واپس دریشم کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ تابو اور شریا سرن اپنے سابقہ کرداروں میں دوبارہ نظر آئیں گی جبکہ اجے دیوگن بھی وجے سالگاؤںکر کے روپ میں اپنی پچھلی دونوں فلموں کا سفر آگے بڑھائیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ابھیشیک پاٹھک نے کی ہے جبکہ اسے اسٹار اسٹوڈیو 18 اور پینوراما اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں دھماکا ہوگا ’دریشم: دی کنکلوژن‘ 2 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کو ’دریشم‘ سیریز کا آخری باب قرار دیا جارہا ہے اس لیے مداحوں میں یہ جاننے کے لیے خاصا تجسس پایا جاتا ہے کہ وجے سالگاؤںکر اس بار اپنے خاندان کو بچانے کے لیے کون سی نئی چال چلتے ہیں اور کیا وہ ایک مرتبہ پھر قانون کو مات دینے میں کامیاب ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل