Thursday, September 10, 2026
 

فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 5 ہلاک، 87 لاپتا

 



فلپائن میں سیاحتی مقام کورون کے قریب مسافر فیری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 87 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق آگ پالوان صوبے کے ساحلی پانیوں میں ایم وی جون ایسٹر نامی فیری میں لگی جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد 42 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تاہم درجنوں افراد کی تلاش جاری ہے۔ کوسٹ گارڈ کیپٹن نومی کیابیاب نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ فیری پر مسافروں اور عملے سمیت مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے جن میں سے 87 افراد کے بارے میں تاحال معلومات نہیں مل سکیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل