Thursday, September 10, 2026
 

کراچی: کورنگی کی فیکٹری میں اچانک لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

 



کراچی کے علاقے کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے لیے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل