Thursday, September 10, 2026
 

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی سمیت ایک راہگیر زخمی

 



شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں دو منٹ چورنگی کے قریب ہوٹل پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی شہریوں نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر اور ڈاکوؤں کا اپنا ہی ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ شہریوں نے تعاقب کرکے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ مزید شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل