Loading
یوکرین کے شہر پاولوہراڈ میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی ڈرون نے دن کے وقت ڈنیپروپیٹرووسک کے علاقے میں واقع شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا حملے کے وقت سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حملے میں دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ ایوان ویہیووسکی نے بتایا کہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب شہر میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں اور سڑکیں لوگوں سے بھری ہوئی تھیں۔
یوکرینی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے زاپوریژیا اور سومی شہروں میں واقع مزید 2 شاپنگ سینٹرز کو بھی روسی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی شب سیاحتی شہر سوچی پر یوکرین نے سمندری ڈرون حملہ کیا، جس میں 28 افراد زخمی ہوئے جبکہ یوکرینی حملوں میں مزید 3 افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی گئی۔
روس اور یوکرین کے درمیان مکمل جنگ کو ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا آغاز کیا تھا۔
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن کوششوں کے لیے بھیجے گئے نمائندوں کی حالیہ سفارتی سرگرمیاں تاحال کسی بڑے عملی نتیجے کا باعث نہیں بن سکیں۔
امریکی نمائندوں نے ماسکو میں پیوٹن اور کیف میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے مذاکرات کیے ہیں۔
یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کی جاری کردہ تصاویر میں پاولوہراڈ کی ایک سڑک پر جلتی ہوئی گاڑیوں سے اٹھتے دھویں کے درمیان فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل