Friday, September 11, 2026
 

ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

 



ربیع الثانی 1448 ہجری کا چاند 11 ستمبر کو صبح 8 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق 12 ستمبر کو شام کے وقت ربیع الثانی کا ہلال نظر آنے کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں چاند آنکھ سے جبکہ دیگر علاقوں میں دوربین کی مدد سے دیکھا جاسکے گا۔ سپارکو کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ربیع الثانی کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل