Friday, September 11, 2026
 

سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا

 



عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام ایک ایسا منفرد اعزاز ہو گیا ہے جس کا تعلق اس بار موسیقی سے نہیں بلکہ کیڑوں کی دنیا سے ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریورسائیڈ کے محققین نے آسٹریلیا میں پودوں پر خوراک حاصل کرنے والے کیڑوں کی 12 نئی اقسام کو سائنسی طور پر بیان کیا ہے، جن میں ایک نئی جنس کا نام ٹیلر سوئفٹ اور ان کے مداحوں ’سوئفٹیز‘ سے متاثر ہو کر ’سوئفٹی فیلس‘ (Swiftiephylus) رکھا گیا۔         View this post on Instagram                       دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جنس کی 4 اقسام کے نام بھی ٹیلر سوئفٹ اور ان کے مشہور البمز سے متاثر ہیں۔ یہ منفرد نام رکھنے والی محقق سارہ شروڈر خود بھی طویل عرصے سے ٹیلر سوئفٹ کی مداح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ان کیڑوں کی اہمیت کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانا بھی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل