Loading
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس کو موصول ہونے والی ابتدائی اطلاع کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلاک ایل فٹبال گراؤنڈ بلدیہ اسکول کے قریب دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد ریسکیو ادارے، ریسکیو 1122 کے رضا کار جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ ملبے تلے لوگ دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کی ہنگامی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل