Friday, September 11, 2026
 

بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی مقامی پیداوار کا آغاز رواں سال ہو جائے گا

 



کراچی میں بی وآئی ڈی میگا موٹر کمپنی کا گھارو میں تیار ہونے والا نیوانرجی گاڑیوں کا اسمبلی پلانٹ تعمیر کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے جہاں 2026 کی دوسری ششماہی میں کام شروع کردیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گھارو میں بننے والا گاڑیوں کے اسمبلی پلانٹ میں مشینری اور دیگر آلات کی تنصیب اور جانچ کا عمل جاری ہے، کمپنی کے مطابق پلانٹ 2026 کی دوسری ششماہی میں کام شروع کر دے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پلانٹ 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں تعمیر کیا گیا ہے، جو پاکستان میں اس حجم کے گاڑیوں کی تیاری کے منصوبوں میں تیزترین تعمیراتی پیش رفت میں شامل ہے۔ پلانٹ میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرنے سے پہلے مشینری کی مکمل جانچ، گاڑیوں کی آزمائشی تیاری اور معیار کی جانچ کی جائے گی،  اس عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ پلانٹ میں تیار ہونے والی گاڑیاں بی وآئی ڈی کے عالمی معیار کے مطابق ہوں۔ کمپنی کے مطابق ان تمام مراحل کی تکمیل کے بعد بی وآئی ڈی ایم ایم سی مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری اور اسمبلی کا باقاعدہ آغاز کرے گا،  کمپنی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ پیداوار کا معیار برقرار رہے اور گاڑیوں کی تیاری میں یکسانیت قائم رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل