Friday, September 11, 2026
 

سوات میں بیٹے نے باپ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

 



سوات کی تحصیل کبل بازار میں زبانی تکرار پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا، بعد ازاں خود پر بھی فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل میں بخت کرم ولد آمیر ہاشم اور اس کے بیٹے عدنان کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد عدنان نے مبینہ طور پر پستول سے فائرنگ کرکے اپنے والد بخت کرم کو شدید زخمی کردیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد عدنان نے بھی مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مقامی افراد کے مطابق عدنان مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ایک ہی گھر سے باپ اور بیٹے کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل