Friday, September 11, 2026
 

بنوں میں قبیح رسم غگ؛ 16 سالہ لڑکی سے شادی کے اعلان اور گھر کے بار فائر کرنے والا گرفتار

 



بنوں میں پولیس نے قبیح رسم غگ کے تحت 16 سالہ بچی سے شادی کے اعلان اور گھر کے بار چار بار فائر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ بچی کے رشتے کے تنازع پر قبائلی رسم غگ کے تحت اعلان کرنے اور بچی کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس پر تھانہ بسیہ خیل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے کارروائی کی۔ ایس ڈی پی او صدر ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل راشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ، غگ جیسی غیر قانونی روایات کا سدباب اور قانون کی بالادستی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل