Friday, September 11, 2026
 

کراچی میں دو روز کے دوران ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

 



شہر میں دو روز کے دوران ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا، رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔ اسپتال حکام کے مطابق آج شاہ فیصل کالونی، ملیر ٹاؤن کے 35 سالہ رہائشی وقاص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو آج سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا، جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا۔ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، متاثرہ شخص سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا، جہاں جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 43 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 15 کا تعلق کراچی سے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل