Loading
افغان طالبان رجیم کیخلاف سرگرم این آر ایف کے حملوں میں بدخشاں میں 3 طالبان اہلکار زخمی ہوگئے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق زابل کے عوام طالبان رجیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں. جنوبی افغانستان میں یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں 3 طالبان اہلکاروں کو حملے میں زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے.
طالبان رجیم کیخلاف مخالف گروپوں کی بڑھتی کارروائیاں رجیم کی کمزورہوتی گرفت کی علامت ہوسکتی ہے.
علاوہ ازیں طلوع نیوز پلس کے مطابق، افغانستان کے یونائیٹڈ فرنٹ نے جمعہ کو کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی صوبے زابل میں ایک طالبان فوجی کو ہلاک کر دیا ہے.
نشانہ بننے والا شخص طالبان کی 205ویں البدر آرمی کور کے تھرڈ بریگیڈ کے ساتھ کام کرتا تھا۔ تاہم دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل