Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کے خلاف کیس کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف نے تحریری حکم جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز کے دلائل مکمل ہوگئے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے انڈرٹیکنگ دی کہ کسی بھی سیاسی اجتماع میں سرکاری مشینری یا سرکاری وسائل کسی صورت استعمال نہیں ہوں گے۔
عدالت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے سرکاری مشینری یا سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے سے متعلق بیان حلفی آئندہ سماعت پر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔ حکم نامے کے مطابق صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو آئندہ سماعت پر حاضری کی ضرورت نہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 14 ستمبر بروز پیر صبح 10 بجے ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل