Loading
پنجاب کے ضلع پنڈی بھٹیاں میں تھانہ صدر کی حدود میں بہرامکے گاؤں میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 سالہ زریاب فاطمہ ملزم امیر علی کے گھر کھیلنے گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر واقعہ پیش آیا۔ بچی نے گھر آکر اہلخانہ کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل