Loading
پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی سندھ نے فتنہ الخوارج کے خلاف گلبائی شیر شاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ دہشت گرد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر مزید نفری طلب کی گئی اور رینجرز و سی ٹی ڈی نے علاقے میں مشتبہ دہشت گرد کو گھیرے میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کا ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی میں جمالی پل کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران بھی ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 24 سالہ ساجد ولد نیاز ولید کے نام سے ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل