Loading
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 اے 4 میں نئی روشنی اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کی شناخت نور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب کورنگی مہران ٹاؤن ڈی 11 بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت ذوالفقار علی ولد عبدالفتح اور 3 سالہ غلام رسول ولد عبدالفتح کے نام سے ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل