Loading
مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم بوتھ میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم بوتھ میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزم آصف ولد امانت علی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اے ٹی ایم بوتھ کے قریب گھات لگا کر موجود رہتا اور رقم نکالنے کے لیے آنے والے شہریوں کو لوٹ لیتا تھا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد چھینا ہوا موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ گرفتار ملزم آصف کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل