Sunday, September 13, 2026
 

مئیر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

 



مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا اور کہا ہے کہ جگہ کا تعین کریں میں پہنچ جاؤں گا۔ ضلع وسطی شادمان ٹاؤن میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مصطفی کمال پر تنقید کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میرے مخالف میری مخالفت نہیں کریں گے تو پھر وہ مخالف نہیں رہیں گے، جمہوریت کی تاریخ اٹھالیں مخالفت ہوگی مجھے کبھی گمان نہیں کہ میرے مخالف میری تائید کریں گے۔ مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر کو کہا کہ مصطفی کمال کسی ٹھنڈے کمرے میں بیٹھتے ہیں میں توآج بھی فیلڈ میں گراؤنڈ میں ہوں، کراچی والے بوری بند ہڑتالوں تشدد والا کراچی نہیں چاہتے، میں نے معصومانہ سوال کیا تھا کہ پیسے کب منظور کرائے؟ مگر مصطفی کمال اتنے غصے میں آجائے ہیں مصطفی کمال وزیر صحت ہیں اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ مجھے الطاف حسین کی پپی والی ویڈیو نہی چاہیے مجھے کاغذات دکھائیں ابھی ٹویٹ کریں کاغذ بتائیں کہ تین سو ارب کب کونسل سے منظور کرائے؟ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وسیم اختر اور مرتضی وہاب میں فرق ہے، اب پہیہ جام نہیں ہوگا پہیہ چلے گا۔ مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ مصطفی کمال بتائے خیابان سحر میں، ملائشیا، دبئی یا اسلام آباد کہاں آکر ملوں؟ موصوف پہلے قائد کے خلاف بات کرنے والے کو کیا بولتے تھے سب کو پتا ہے وقت بدلا تو بھائی برا ہوگیا، اس کے بعد مصطفی کمال نے اپنی پارٹی بنالی، ڈولفن پی ایس پی چلانے کا اعلان کرتے رہے دو ڈھائی سو ارب لوگ شاید پی ایس پی جوائن کرلیں سیکنڈ بیسٹ مئیر کا دعوی کرنے والے یہ دعوی کرتے تھے مگر بلدیہ سے الیکشن لڑا تو پانچویں نمبر پر آئے تھے جس پر ایم کیوایم اور پتنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے خالد مقبول کو را کا ایجنٹ قرار دیا، اسی ایم کیو ایم اور خالد مقبول کو جوائن کرلیا، پپی کا اسٹائل جھپی میں تبدیل ہوجاتا ہے، خالد مقبول کا ٹکٹ لے کر ایم این اے اور منسٹر بنے اور پھر اب پارٹی کا چئیرمین بننے کی خواہش ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ وسیم اختر انہیں پدی بولتے تھے، وسیم اختر کے لیے مصطفی کمال کیا کہتے تھے؟ میں نہیں بولوں گا، خالد مقبول نے مصطفی کمال کو گورنر بننے نہیں دیا، مجھے پروٹوکول کا کوئی شوق نہیں آج مجھے لگا کہ سٹی وارڈن میرے لئے تعینات ہیں، سٹی وارڈن کے سربراہ کو ہدایت دیتا ہوں کہ وارڈن کو ٹریفک کنٹرول کرنے میں لگائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل