Sunday, September 13, 2026
 

پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا

 



پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا، لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین کے شہر ڈالی میں منعقدہ بین الاقوامی ٹرائیتھلون ایونٹ جیت کر پاکستان کو گولڈ میڈل دلوا دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے113 کلومیٹر کا ہاف آئرن مین بین الاقوامی مقابلہ 6 گھنٹے 30 منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کر کے اول پوزیشن اپنے نام کی۔  لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے بین الاقوامی ٹرائیتھلون ایونٹ میں شامل مقامی جھیل میں تیراکی کا  1.9 کلومیٹر فاصلہ 40:57 منٹ 47 سیکنڈز میں طے کیا۔ وہ موٹر سائیکل پر 90 کلومیٹر کا دشوار گزار  سفر2 گھنٹے59 منٹ 08 سیکنڈز میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے ۔ 21.1 کلومیٹر کی میراتھن  دوڑ میں لیفٹیننٹ شہزادہ اسد کا وقت 2 گھنٹے 30 منٹ 16 سیکنڈز رہا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل