Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لبنانی وزیر داخلہ کا استقبال کیا اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔
لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران پاکستان اور لبنان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل