Monday, September 14, 2026
 

کراچی، ٹھیکیدار کی غفلت، سڑک پر الٹے اسٹاپر لگا دیے، متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ

 



نارتھ ناظم آباد میں ضیا الدین اسپتال سے کریم آباد جانے والی سڑک پر مبینہ غفلت کے باعث متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ شہریوں کے مطابق ون وے ٹریفک کو روکنے کے لیے سڑک پر لگائے گئے اسٹاپر مبینہ طور پر الٹے نصب کیے گئے جن کے نوکیلے حصے گاڑیوں کے ٹائروں سے ٹکراتے رہے اور متعدد گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے۔ واقعے میں ڈمپر، ویگو ڈالا، کاروں اور رکشوں کے ٹائر بھی برسٹ ہوئے جس سے شہریوں کو ہزاروں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر رکاوٹیں لگانا اگر ضروری تھا تو انہیں محفوظ اور درست انداز میں نصب کیا جانا چاہیے تھا۔ مبینہ غفلت کے باعث نہ صرف گاڑیوں کے ٹائر پھٹے بلکہ کسی بھی وقت سنگین حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ الٹے اسٹاپرز فوری طور پر درست کیے جائیں، ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور سڑک پر موجود دیگر خطرناک رکاوٹوں کا بھی فوری معائنہ کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل